پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز،پاکستان ٹیسٹ ٹیم اسکواڈ پریکٹس کے لیے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گیا

30

اسلام آباد،28 فروری (اے پی پی ): پاکستان ٹیسٹ ٹیم اسکواڈ دوسرے روز کی پریکٹس کے لیے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گیا۔کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کروائی جائے گی جبکہ آسٹریلین کھلاڑی آج ہوٹل میں ہی جم ورک کریں گے۔

پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز 4 مارچ سے شروع ہوگی۔

نسیم شاہ اور اظہر علی کا آج ٹیم کے ہمراہ پہلا پریکٹس سیشن ہے، دونوں کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیاتھا۔