پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بین الاقوامی  سمپوزیم پیر کو ہوگا

67

اسلام آباد۔13فروری  (اے پی پی):پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بین الاقوامی  سمپوزیم پیر کو  منعقد ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان بین الاقوامی سمپوزیم کے مہمان خصوصی ہوں گے، بین الاقوامی سمپوزیم وزیر اعظم آفس کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا،سمپوزیم سے انٹرنیشنل کمیشن آن لارج ڈیمز کے صدر خطاب کریں گے۔ اس موقع پر امریکہ، چین، ترکی، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریلیا کے معروف ماہرین  ، وفاقی وزیر آبی وسائل اور چئیرمین واپڈا بھی خطاب کریں گے ،سمپوزیم کا مقصد ڈیمز اور بڑے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں رائج  مسلمہ تیکنیکی  اور مالی حکمت عملی کو اجاگر کرنا ہے،دنیا بھر میں ڈیمز اور بڑے پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں مشکلات اور ان کے ممکنہ حل پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا، سمپوزیم سے انجینئرز سمیت پاکستان کی افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔