پنجاب کے صحت کے شعبے میں ہیلتھ کارڈ انقلابی منصوبہ ہے :حسان خاور

10

لاہور 9 فروری ( اے پی پی ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں یونیورسل ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے بعد پنجاب کے  73 فیصد افراد ہیلتھ انشورنس کے دائرے میں شامل ہو چکے ہیں۔ 31 مارچ تک یہ شرح 100 فیصد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سوشل ڈویلپمنٹ میں یہ اقدام ایک انقلابی منصوبہ ہے جس سے لوگوں کے چہروں پر اطمینان دیکھنے کو مل رہا ہے۔