اسلام آباد،13فروری (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیروں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا متفق ہےکہ افغانستان میں بحرانی کیفیت نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغان عوام کوامدادکی فراہمی عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہر کوئی افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے متفق ہے اور اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو امریکہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔











