کرک، 12 فروری(شعبہ تعلقات عامہ) : ری پولنگ کے حوالے سے کرک پولیس اور پاک آرمی کا ضلع کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ، فلیگ مارچ کا مقصد پولیس فورس آشکارہ کرنا اور عوام کو احساس دلانا ہے پولیس کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ پولیس کے فلیگ مارچ سے جرائم پیشہ عناصر کے نفسیات میں پولیس کا تاک بیٹھانا ہے۔ جس سے جرائم پیشہ عناصر ذہنی کشمکش میں مبتلا ہو کر قانون کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے کرتے ہوئے بتایا کہ فلیگ مارچ کی قیادت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان نے کی جبکہ پاک آرمی کے دستے، QRF اور تھانوں کے ایس ایچ اوز اور چوکیات انچارجان سمیت ضلع ہذا کے تمام پولیس موبائلز، رائیڈر سکواڈ، ٹریفک وارڈن اور بھاری پولیس نفری نے شرکت کی۔ ری پولنگ کے حوالے سے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کی گئی۔ ڈی ایس پی صنوبر خان نے علاقہ کے عوام کو اس بات کی تلقین کی کہ الیکشن کے وقت پر امن رہیں کسی قسم کے اشتعال انگیز مجمع کا حصہ نہ بنے۔ کیونکہ اس بار الیکشن کے پرامن ماحول میں رخنہ ڈالنے والوں سے فوری اور سخت طریقے سے نمٹا جائے گا۔











