ایبٹ آباد، 26 فروری (اے پی پی ):سیاحوں اور مقامی افراد کی آسانی کے لئے ریسکیو 1122 گلیات کے جوان شب و روز عوامی خدمت کے لئے سڑکوں پر موجود ہیں۔گزشتہ رات خانسپور ایوبیہ میں سپیشل اولمپکس پاکستان کی ٹیم زیادہ برف کی وجہ سے ایک ہوٹل میں محصور ہو گئی۔جس کی اطلاع ریسکیو کنڑول روم ایبٹ آباد کو ملی،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو 1122، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ کے جوانوں نے راستے سے برف کو ہٹا کر ٹیم کے 28 کھلاڑیوں کو کھانا اور پانی دیا، جس پر ٹیم کوچ نے تمام محکموں کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹال فری نمبر 1122 پر کال کر کے ریسکیو کی خدمات مفت حاصل کر سکتے ہیں ۔
سورس:وی این ایس، ایبٹ آباد











