پشاور، 01مارچ(اے پی پی): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 66 واں اجلاس شروع ہوگیا۔اجلاس کے لئے نو نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے، جسمیں خیبر پختونخوا اورسیز پاکستانیز کمیشن بل 2022 پر گفتگو اور ای اسٹیمپ رولز 2021 کی منظوری بھی متوقع ہے۔
اجلاس میں تجارتی تنازعات کے حل سے متعلق بل کے مسودے پر غور کیا جائے گا اور خیبر پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کا بجٹ برائے مالی سال 22-2021 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔











