پاکپتن،14 مارچ (اے پی پی ): سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنے کیلئے پاکپتن میں بھی آن لائن عدالتی نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔جدید ڈیجیٹل اور الیکٹرانک سروس کے تحت عدالتی نظام میں مزید بہتری آئے گی ۔آن لائن عدالتی نظام ڈی این اے کے تحت سائلین کو عدالتوں کے چکر کاٹنے سے نجات ملے گی اور کیسز بھی التوا کا شکار نہیں ہوں گے۔
آن لائن عدالتی نظام کے تحت وکلاء اپنی مرضی سے تاریخ نہیں لے سکیں گے۔ سمن اور تعمیل کنندہ کے لیے بھی ای میل کا نظام رائج کر دیا گیا ہے۔وکلاء اور شہریوں نے جدید نظام کو بہترین ریلیف قرار دیا ہے۔سائلین کی سہولت کیلئے کمرہ عدالت کے باہر عدالتی کارروائی دیکھنے کے لئیے ایل ای ڈی سکرینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں
جدید ڈیجیٹل عدالتی نظام سے شہریوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہو گی اور کیسز کے فیصلے جلدی ہو جانے سے انتظار کی اذیت سے بھی چھٹکارا ملے گا۔











