جشن بہاراں کے دوسرے روز رنگارنگ تقاریب کا بھرپور انداز میں آغاز، میراتھن ریس میں ہزاروں افراد کی شرکت

39

 

ملتان،31 مارچ(اے پی پی):جشن بہاراں کے دوسرے روز رنگارنگ تقاریب کا بھرپور انداز میں آغاز،عید گاہ تا سپورٹس گراؤنڈ میراتھن ریس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس ریس میں ہر عمر کے افراد نے جشن بہاراں میراتھن ریس میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور باسکٹ بال گراؤنڈ سے سٹیٹ بینک وہیل چئیر ریس میل اور فی میل ڈس ایبل پرسن کا بھی انعقاد کیا گیا اور سپیشل بچوں کی ریس میں سیکیورٹی سمیت بھرپور انتظامات کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان بھی شریک ہوئے۔