رمضان بازار فنکشنل،ڈاکٹر ارشاد احمد کا شمس آباد ، قادر پورراں رمضان بازار کا دورہ

38

ملتان،31 مارچ(اے پی پی):ڈویژن بھر میں رمضان بازار فنکشنل کردیے گئے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے شمس آباد ، قادر پورراں رمضان بازار کا دورہ کیا اور عوام کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ رمضان بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 450 روپے پر دستیاب ہے اور کہاگھی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم،انڈے 6 روپے فی درجن کم دستیاب ہیں اور کہا چکن 12 روپے فی کلو کم،چینی 80 روپے کلو دستیاب ہے اور کہا کہ رمضان بازاروں میں لمبی قطاروں سے بچنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز حسب ضرورت کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائیں اور آٹا، چینی، گھی کی سپلائی ڈیمانڈ، کاونٹرز کوخصوصی مانیٹر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں فئیر پرائس شاپس میں 13 آئٹمز پر خصوصی سبسڈی دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے منڈی کا دورہ کیا اور کہا اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے، انہوں نےالٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں ذخیرہ اندوز،گرانفروش مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔