خیرپور،31مارچ(اے پی پی):عورتوں اور بچوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنے کیلئے لیڈیز جم میں دوروزہ جشن بہاراں تقریب شروع ہوگئی ، افتتاح اے سی صفدر میرانی نے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کا مقصد عورتوں اور بچوں کو تفریحی کے مواقع فراہم کرنا ہے قانون میں عورتوں مردوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔
پروگرام آرگنائزر میڈم روزینہ عابدی نے افتتاحی تقریب کے دوران اپنی تقریر میں تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا میڈم روبینہ عابدی نے عورتوں کو اپنے بچوں کے ساتھ جشن بہاراں میں شرکت کرنے کا کہا اور لیڈیز جم کی ممبرشپ کی اپیل کی کہ خواتین کو چاہئے کہ جم کی ممبر شب ضرور حاصل کریں۔
جشن بہاراں میں سکولوں کی جانب سے قومی اور ثقافتی ٹیبلوز پیش کیے گئے اور کھانے پینے اور سائنسی اسٹال بھی لگائے گئے جشن بہاراں آج دوسرے دن بھی جاری رہیگا سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے شہر کی عورتوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔











