اسلام آباد، 07 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پیر کو یہاں علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ دین کیلئے وطن اور وطن کیلئے امن کی ضرورت ہے، پشاور کا واقعہ پاکستان کو عراق اور شام بنانیکی سازش ہے، ناکام بنائینگے،عدم اعتماد اور دہشت گردی کی لہر ابسلوٹلی ناٹ کا جواب ہے۔











