قیام پاکستان میں خواتین کا بھرپور کردار ہے،قائد اعظم بھی چاہتے تھے کہ عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں ، خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کا لاہور میں تقریب سے خطاب

12

لاہور15مارچ ( اے پی پی ): خاتون اول ثمینہ علوی نے منگل کی شام یہاں الحمرا آرٹ کونسل کے زیر اہتمام فرسٹ وومن تھیٹر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں خواتین کا بھرپور کردار ہے،قائد اعظم بھی چاہتے تھے کہ عورتیں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔

 انہوں نے کہا کہ عورت کو  معاشرے میں آج بھی معاملات کا سامنا ہے اس کے لیے ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم  عمران خان نے  احساس پروگرام شروع کیا ہے تاکہ عورتوں کو ان کے پائوں پر کھڑا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق عورتوں کے اکائونٹس  بہت کم ہے  لیکن اب عورتوں کے  بڑی آسانی سے اکائونٹ اوپن ہو رہے ہیں  ،موبائل فون پر  انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے