مظفرگڑھ؛ تھانہ خانگڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی پی او طارق ولائت نے سائلین کے مسائل سنے

19

مظفرگڑھ،09 مارچ(اے  پی پی ):  نواحی تھانہ خانگڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔جس میں صدرسرکل مظفرگڑہ کے پولیس افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں ڈی پی او مظفرگڑہ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائت نے ڈی ایس پی صدر سرکل کے ہمراہ سائلین کے مسائل سن کر موقع پر موجود پولیس افسران کو مسائل کے فوری اور میرٹ پر حل کیلیے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری میں سائلین کے علاوہ سیاسی سماجی و صحافتی شخصیات کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔