موسیٰ خیل؛ ڈپٹی سپیکر سرداربابرخان نے کنگری میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

23

موسیٰ خیل ،09 مارچ (اے پی پی ): ڈپٹی سپیکر سرداربابرخان نے  پی ٹی  آئی رہنماؤں  کے  ہمراہ کنگری میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سرداربابرخان نے کہا کہ یوں تو درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے لیکن ماحول کےلحاظ سےاس وقت ہم انتہائی خطرناک موڑ پر کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کے خاتمے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے،موسم تبدیل ہو رہا ہے،موسمیاتی تبدیلی سےماحول پر انتہائی برے اور مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ڈپٹی سپیکر سرداربابرخان نے کہا کہ ضلع کا ہر فرد کم سے کم تین پودے ضرور لگوائے،جس سے نہ صرف موسم خوشگوار ہوگا بلکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملے گی، گرمیوں میں سایہ میسر ہوگا۔کھانے کے لئے میٹھے پھل و جلانے کے لئے ہرسال شاخ تراشی کے دوران لکڑیاں ملے گی۔انہوں نے زور دیا کہ درخت لگانا نہ صرف محکمہ جنگلات کا کام ہے بلکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔