معاشی ترقی، امن و استحکام صنفی مساوات کے بغیر ممکن نہیں؛ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری

15

اسلام آباد،7مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ معاشی ترقی، امن و استحکام صنفی مساوات کے بغیر ممکن نہیں ،خواتین کا دن منانے کا مقصد خواتین کی ترقی کے عزم کی تجدید کرنا اور انہیں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات کو عملی شکل دینا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں چاہے وہ فائٹر پائلٹس ہوں یا موسیقار ہوں، انہوں نے اپنے متعلقہ شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق نے معاشرے پر زور دیا کہ وہ خواتین کو آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کریں چاہے وہ عورت مارچ ہو یا حجاب مارچ انہیں اپنی آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نے کام کی جگہ کی تشریح کر کے ہراسگی قانون کے مواقع اور وسعت میں اضافہ کیا ہے۔