ملتان، 09 مارچ (اے پی پی ): آر پی او جاوید اکبر ریاض کی زیر صدارت ملتان ریجن کی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں اضلاع کے فوکل پرسنز بھی شریک ہوئے۔
آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ ضلع ملتان میں تھانہ قطب پور ، ڈولفن سکواڈ اور سی پی او کمپلیکس کے منصوبوں پر کام جاری ہے، ضلع وہاڑی میں تھانہ اڈا جھال ، تھانہ لڈن اور تھانہ شیخ فاضل کے منصوبے جاری ہیں۔ آر پی او نے کہا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے تھانہ صدر وہاڑی کا منصوبہ تعطل کا شکار ہے ، فنڈز کے لیے کو شش کی جائے گی ، ڈی پی او آفس لودھراں کی نئی عمارت کیلئے بھی مزید فنڈز کی کوشش کی جائے گی ۔
آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ نئی عمارتوں کے بننے سے عوام کو بہتر ماحول میسر ہوگا۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے۔











