ملتان ؛ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے پرویز الہی پارک میں 150 سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی

57

ملتان ،09 مارچ )اے پی پی): چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ  نے کہا کہ  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے پرویز الہی پارک میں 150 سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے،بہار کے موسم میں پلانٹ فا ر پاکستان مہم کامیابی سے جاری ہے۔

ان خیا لات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ، نے  ڈائریکٹر انڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی اورسکول کے ننھے بچوں کے ہمراہ پرویز الہی پارک میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگاتے  ہوئے کیا۔

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ  نے کہا کہ طلباء و طالبات میں شجرکاری کے منشور کو اجاگر کرنے کے لیئے اُن کو مہم میں  شامل کیا جا رہا ہے،درختوں کی اہمیت سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔100سے ازئد بچوں نے شجرکاری مہم میں حصہ لیا ہے۔اُنہوں نے  کہا کہ آلودگی کے خاتمے کے لیئے درختوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے۔

اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان شہرکی گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور درخت لگا رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سکولوں اور کالجوں میں بچوں سے کم از کم ایک درخت ضرور لگوایا جائے اور اُن کو درختوں کی اہمیت اور حفاظت سے آگاہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گرلیں اور گھر کے باہر درخت لگائیں اساتذہ سے بھی درخواست ہے کہ بچوں کو کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے بچوں کو تعلیم دیں کچن گارڈننگ کے فروغ کی بھی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان شجرکاری کے فروغ کے لیئے پُر عزم ہے۔