اسلام آباد، 08 مارچ (اے پی پی ): سی ای او آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن، ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ نابینا خواتین کرکٹ چیپئین شپ کا انعقاد بہت احسن اقدام ہے اور اسے مذید مظبوط کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلائینڈ ویمن کرکٹ کیمپ و چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گرین برگ نے کہا کہ کرکٹ تمام افراد بشمول مرد و خواتین کا کھیل ہے خاص کر کے ان لوگوں کے لیے جو بصارت سے محروم ہیں، کرکٹ اب بھی سب کے لیے ایک بڑا انتخاب ہے۔ اس لیے ان تمام لڑکیوں کو کرکٹ کھیلتے اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا میں ان کو مزید ترقی یافتہ دیکھنا چاہوں گا اور میں حکومتوں کو کہنا چاہتا ہوں، نابینا افراد کی کرکٹ، کو مزید جاری رکھنا چاہئیے تاکہ زیادہ لڑکیاں کرکٹ کھیل سکیں۔ کھیل کو فروغ دینے کے لیے ہمیں مزید فنڈنگ، زیادہ سپورٹ کرنا ہوگی اور مزید پروموشن دینا ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اور میں نے یہاں بہت اچھا وقت گزارا ہے اور ہم لطف اندوز ہو رہے ہیں۔











