لاہور14مارچ ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ۔
خواتین ایم این ایز کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہاروزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین ایم این ایز کو قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ڈی چوک کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہوگامستقبل کی سیاست میں اپوزیشن کاکوئی کردار نظر نہیں آتاوزیراعظم عمران خان نے سیاست کو نئی جہت عطا کی-انہوں نے کہا کہ اقتدارکی خاطراکٹھی ہونے والے اپوزیشن عناصر جلد دست وگریبان ہوں گےاپوزیشن کے کسی بھی اقدام سے خوفزدہ نہیں بلکہ متحد او ریکسو ہیں ملک پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا سیاسی انتشار پھیلانے والے خود جلد منتشر ہوجائیں گے-عندلیب عباس،عالیہ حمزہ ملک،سیمی بخاری،ڈاکٹرنوشین حامد، روبینہ جمیل،رخسانہ نوید اورشنیلہ روت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی۔











