ملتان، 09 مارچ (اے پی پی ): سیکرٹری سروسز نوشین ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی ناگزیر ہوتا ہے، پاکستان میں خواتین مختلف شعبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں اور ملازمت کے علاوہ کاروبار اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں اور ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔نوشین ملک نے کہا کہ عورت ماں، بہن ،بیوی یا بیٹی کے رشتے کے ناطے سے اپنے باپ، بھائی، شوہر اور بیٹے کے لئے قابل فخر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ خواتین کو جاب کی جگہ پر سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
اس موقع پر افسران اور سٹاف ممبران نے شرکت کی جبکہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔











