پاکستان میں رہنا بہت اچھا لگاہے جو کہ ایک اعزاز ہے،سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نِک ہاکلے کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

30

 اسلام آباد، 08 مارچ (اے پی پی ): سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نِک ہاکلے  نے  اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آنا میرے لئیے اعزاز ہے، پاکستان کو میری طرف سے “بِگ تھینکس”۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان میں رہنا بہت اچھا لگاہے جو کہ ایک اعزاز ہے۔ نِک ہاکلے نے کہا کہ 24 سالوں کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا پاکستان دورہ کرنا ایک بہت ہی خاص موقع ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کا تمام کامیابی کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی عوام کو جاتا ہے۔ اس کے لئیے آسٹریلیا کے کھلاڑی بہت شکر گزار ہیں۔

نِک ہاکلے پاک آسٹریلیا سیریز پر اتنے خوش دکھائی دئیے کہ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں اُن (اسلام آباد اور راولپنڈی) شہروں میں سے ہر ایک کے رہائشیوں کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں جس میں ہم کھیل رہے ہیں، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ سب کا ایک” بڑا شکریہ “

انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر نابینا لڑکیوں کی کرکٹ چیمپئین شپ کا معیاد کرنا بہت حوصلہ افزأ ہے  اور مجھے اس پر بہت فخر ہے کہ آسٹریلوی حکومت نے اسے سپانسر کیا ہے۔