سیالکوٹ،31مارچ ( اے پی پی ): گورنمنٹ علامہ اقبال ڈگری کالج برائے خواتین سیالکوٹ میں سالانہ سپورٹس ڈے پر انٹر ہاؤس سپورٹس و اتھلیٹکس کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا ۔ رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمیٰ، پرنسپل گورنمنٹ علامہ اقبال ڈگری کالج برائے خواتین سیالکوٹ زیبا ظہور، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج حاجی پورہ ریحانہ کامران،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول اگوکی صائمہ فضل،سپورٹس انچارج ثمرہ محسن، ممبر بیت المال کمیٹی عابدہ فاروقی، فوزیہ ناہید، حمیرا خانم، نادیہ ندیم اور روزینہ یحییٰ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ طالبات کے مابین 100میٹر ڈور، سپون ریس، ساک ریس، رسہ کشی، پی ٹی ، کرکٹ، والی بال اور بیڈمنٹن کے کانٹے دار مقابلہ جات دیکھنے میں ملے ، کھیلوں اور اتھلیٹکس کے مقابلہ جات کے فاتحین میں مہمانوں نے ٹرافیاں، انعامات اور اسناد تقسیم کیں ۔











