کوئٹہ31 مارچ (اے پی پی )وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دوسرے سالانہ جنرل اجلاس اور چھٹے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا ,سی ای او بی بی آئی اینڈ ٹی سعید سرپرہ نے اجلاس کو ایجنڈہ پوائینٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور امکانات کی ترقی ،سرمایہ کاروں کو سہولتوں اور کاروبار میں آسانیوں کی فراہمی ادارے کا مینڈیٹ ہے اور بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی 14 ارب ڈالر کے منصوبوں کی تجاویز اور پیشکش کی گئی ہیں
بریفنگ میں بتایا کہ مختلف کمپنیوں کے حکومت بلوچستان کے ساتھ شراکت داری کی بنیاد پر 3.5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے ایم او یو تیار ہیں جبکہ اب تک صوبے کے مختلف شعبوں میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ایم او یوز دستخط کیۓ گئے ہے , اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمارا پہلا ہدف سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی ہےہم نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور امکانات سے دنیا کو روشناس کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو سرمایہ کارو ں کے لیۓ کھو لنا ہے اور اگر ہماری پالیسیاں اور سمت سہی رہی تو بلوچستان آئندہ چند سالوں میں خطے میں بیرونی سرمایہ کاری کا مرکز بن جاۓ گا۔











