اسلام آباد، 14 مارچ ( اےپی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کی فنی مہارتوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی کورٹس بنانا بھی زیر غور ہے۔











