اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن گھبراہٹ کا شکار ہے، فضل الرحمان، شہباز شریف اور زرداری ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسی لوٹا کریسی کو عوام نے شدت سے مسترد کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نہ پہلے بلیک میل ہوئے تھے نہ اب ہوں گے، وزیراعظم کے حالیہ جلسے اس بات کا غماز ہیں کہ عوام ان پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔











