یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پہلے کانوکیشن کا انعقاد،وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد علی شاہ فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو میڈلز اور اسناد سے نوازا

87

اوکاڑہ ،26مارچ(اے  پی پی ):یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پہلے  تاریخی کانوکیشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کے مطابق قومی پرچم اور یونیورسٹی پرچم تھامے دستےکے بعد کنٹرولر، فیکلٹی اراکین اور جامعہ اوکاڑہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر زکریہ ذاکر، مہمان خصوصی وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد علی شاہ کے ہمراہ سٹیج پر تشریف لائے۔

 اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر زکریہ ذاکر نے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی تاریخ اور اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے یونیورسٹی کی کامیابی  کے پیچھے اپنے سٹاف اور طلباء وطالبات کی محنت اور عوام کی علم دوستی کی مثالیں دیں۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹرمحمد علی شاہ نےفارغ التحصیل طلباءوطالبات کو میڈلز اور اسناد سے نوازا۔ تقریب میں ممبر سینڈیکیٹ مظہر ساہی اور ڈاکٹرضعیم الدین عابد نے بھی خطاب کیا۔

سورس:وی این ایس، اوکاڑہ