ملتان،13 اپریل(اے پی پی):ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں روزانہ 43 ہزار سے زائد افراد کی خریداری،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر نگرانی بہترین انتظامات، شہریوں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا ،حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں اوپن مارکیٹ میں دکانوں پر سرکاری نرخ نامے لازمی آویزاں کئے جائیں اور کہا کہ رمضان بازاروں کیساتھ اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول میں رکھی جائیں۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ڈویژن کے تمام ڈی سیز کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ماہ صیام کے پہلے ہفتے 24 ہزار 4سو48 کلو ٹماٹر رمضان بازاروں میں فروخت ہوا بری جبکہ 66490 کلو آلو،74840 کلو پیاز،10575 کلو سیب،7433 کلو لیموں فروخت ہوا اور کہا ڈویژن میں 67 افطار دسترخوان پر بہترین طعام میسر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے ہفتے میں 115 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 8410 چھاپے مارے گئے ہیں اور 20 لاکھ55ہزار500 روپے جرمانہ، 39ایف آئی آرز،94 گرانفروش گرفتار کئے گئے ہیں ، اوپن مارکیٹ میں چینی کی مانیٹرنگ کیلئے3298 چھاپے مارے گئے ہیں اور کہا 2 گرفتار،2ایف آئی آر،4لاکھ 90 ہزار 700 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم بھرہور طریقے سے جاری،48 مراکز فعال ہیں ،ڈویژن میں گندم خریداری کا 6 لاکھ38 ہزار 507 میٹرک ٹن ہدف مقرر کیا گیا ہے ، گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے 48 ایگزٹ پوائنٹس، 10 موٹر وے انٹر چینج پوائنٹس بنائے گئے ہیں ۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ڈویژن میں گندم سمگلنگ پر 27 چھاپے مارے گئے،8 ایف آئی آر،12 افراد گرفتار کئے گئے ہیں اور کہا 100 کلو کے10241 تھیلے قبضے میں لئے گئے ہیں ۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک ہوئے۔











