اوکاڑہ:پولیس کانسٹیبل نے سیکنڈ ایئرکی طالبہ کو ساتھی کے ہمراہ اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناڈالا

79

اوکاڑہ ،15اپریل (اے پی پی): پولیس چوکی ہیڈ سلیمانکی میں تعینات ہے کانسٹیبل نے سیکنڈ ایئرکی طالبہ کو ساتھی کے ہمراہ اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں کانسٹیبل اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل علی حیدر چھ ماہ سے طالبہ علینہ فاطمہ کو فون کرکے تنگ کررہا تھا اس نے اپنےساتھی وحید ظفرکے ہمراہ قائداعظم چوک سے طالبہ کو  اغوا کیااور نامعلوم مقام پر لے گئے۔ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا نازیبا تصویریں اور  ویڈیو بنائی۔ طالبہ گزشتہ روز ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی۔ڈی پی او فیصل گلزار اوکاڑہ  نے واقعہ کا نوٹس لے لیااوراے ایس پی اویس خان کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دے کرملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔