سکھر۔16اپریل(اے پی پی): نیویٹیک کے زیر اہتمام کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔پرائم منسٹر ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ فار ویمن میں طالبات کو 6 ماہ کا کمپیوٹر کورس کرایا ، کورس وفاقی ادارے نیوٹیک کے زیر اہتمام مکمل کرایا گیا ہے۔ کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی سندھ ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی غلام مصطفیٰ سہاگ تھے۔ اس موقع پر ادارے کی پرنسپل شکلا بی بی نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ غلام مصطفیٰ سہاگ نے کورس مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ آخر میں انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس مکمل کرنے والی طالبات فیلڈ میں جاکر خدمات انجام دیں اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کریں۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن زاہد حسین سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر فیاض علی اجن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔











