اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازنے ایل بی ڈی سی کینال کے سنگم پر پاکستان پبلک پارک کا افتتاح کر دیا

27

اوکاڑہ،16اپریل (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ پاکستان پبلک پارک ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کا اوکاڑہ کے باسیو ں کے لئے ایک خوبصورت تحفہ ہے فیصل آباد روڈ اور ایل بی ڈی سی کینال کے سنگم پر قائم فلتھ ڈپو کو خوبصورت پارک میں تبدل کرنا ایک بہترین کاوش ہے جس پر تمام افسران اور اہلکاران تحسین کے مستحق ہیں مستقبل قریب میں نئے پارک بنانے ،شہروں کی صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو شہروں سے باہر محفوظ انداز میں تلف کرنے کا پروگرام جاری و ساری رہے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے فور ایل کینال روڈ فیصل آباد روڈ پر فلتھ ڈپو ختم کر کے نئے بنائے جانے والے پاکستان پبلک پارک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے یہاں پر فلتھ ڈپو قائم تھا اور یہاں پر کوڑا کرکٹ و گندگی پھینکی جاتی تھی جو کہ علاقہ مکینوں کے لئے بیماریوں کا باعث بن رہا تھا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ذاتی دلچسپی اور لگن سے اس جگہ پر خوبصوت پارک وجود ہیں آیا ہے جسے پاکستان پبلک پارک کا نام دیا گیا ہے علاقہ مکینوں نے پبلک پارک کے قیام پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ۔