پاکپتن: ڈی ایس پی ذاکر حسین کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

21

پاکپتن، 16اپریل (اے پی پی): ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کی جانب سے پاکپتن پولیس میں اپنی سروسز مکمل کرنے والے ڈی ایس پی ذاکر حسین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی، ڈی ایس پی ضیاء الحق، ڈی ایس پی حافظ خضر زمان، ایکٹنگ ڈی ایس پی لیگل کمال ناصر اور دیگر سٹاف دفتر پولیس نے شرکت کی۔جملہ افسران پولیس کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ڈی ایس پی ذاکر حسین  کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور شیلڈیں دی گئیں۔ڈی پی او پاکپتن کی جانب سے ڈی ایس پی ذاکر حسین  کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیا گیا۔ریٹائرڈ ڈی ایس پی ذکر حسین کو ڈی پی او پاکپتن کی گاڑی میں پروٹوکول کے ساتھ روانہ کیا گیا۔