اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈپٹی اسپیکر کو استعفی منظور کرنے کا اختیار نہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

28

اسلام آباد۔16اپریل  (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈپٹی اسپیکر کو استعفی منظور کرنے کا اختیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو غیر آئینی رولنگ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت سزا ہونی چاہئے، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں موجود ہے، ان کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں کہ وہ ان جعلی استعفوں کو منظور کریں جو ممبران نے دیئے بھی نہیں۔