اپوزیشن نے طویل تحریک کے بعد تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سابق حکومت کو نکالا، شیری رحمان

23

اسلام آباد۔13اپریل  (اے پی پی): بدھ کو یہاں پیپلز پارٹی کی راہنما شیری رحمان  نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کے  ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے طویل تحریک کے بعد تحریک عدم اعتماد کے ذریعے سابق حکومت کو نکالا۔

 سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن جماعتوں نے جہدوجہد کر کے ان کو اقتدار سے ہٹایا اب یہ غیر قانونی کام کرکے پاکستان کا نام بدنام کر رہے ہیں ۔ انہیں چاہئے کہ جمہوری اور پرامن طریقے سے لڑیں، پورے ملک کو تقسیم کیا جارہا ہے، حق اور باطل کی جنگ ہم لڑرہے ہیں ۔ہماری قومی اسمبلی میں اکثریت ہے ۔