پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان اسمبلی استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں، سردار ایاز صادق

27

اسلام آباد۔13اپریل  (اے پی پی): بدھ کو یہاں  سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق   نے پیپلز پارٹی کی راہنما شیری رحمان  کے  ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان اسمبلی استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیب کے تمام افسران کے نام ای سی ایل پر ڈالنے چاہئیں اور ان سے ان کےاثاثوں سے متعلق پوچھنا چاہیے۔ سردار ایاز صادق  نے کہا کہ اگر آئین و قانون پر عمل کرتے ہوئے استعفی دیں گے تو قبول ہو سکتے ہیں ۔خصوصی نشستوں والے ممبران پر فوری نئے اراکین منتحب کروا لیے جائیں گے۔