جلالپورپیروالا،21اپریل(اے پی پی): آل سٹوڈنٹس کی طرف سے ہائی لینڈ میں ہونے والے گستاخ رسول گیرٹ وئلڈر کے گستاخانہ ٹویٹ کے خلاف طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء احتجاج کرتے ہوئے مین چوک فوارہ پر نکل آئے۔انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے عالمی سطح پر آوز اٹھانے کے مطالبات اور گستاخ رسول کے خلاف سخت سے سخت سزا کے نعرے درج تھے۔ طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے اسلام دشمن عناصر کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر طلباء کے ساتھ شہریوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔
Home National District News جلالپورپیروالا؛ گیرٹ وئلڈر کے گستاخانہ ٹویٹ کے خلاف آل سٹوڈنٹس کی طرف...











