ملتان؛کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا

34

ملتان ،21 اپریل (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام سکیموں کی مقررہ وقت میں تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی انسپکشن کا آغاز کیا جاچکا ہے،سرکاری محکمے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو ترجیح بنائیں۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے ، رواں مالی سال کے اختتام تک مقررہ ہدف کے مطابق فنڈز استعمال کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نشتر ٹو اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں ۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ روڈز اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرینگے اور  تمام منصوبوں میں شجرکاری،پارکنگ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے پارکس، سیورج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی فنڈز جاری کئے گئے ہیں، ترقیاتی محکمے  بھرپور استعداد کار سے کام کریں۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ،متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔