ملتان،21 اپریل(اے پی پی):شہر اولیاء کے مختلف چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر تکیمل کی جانب گامزن،شہر کے مرکزی 9 نمبر چونگی پر خوبصورت یادگار اور لینڈ سکیپنگ کا منصوبہ تیزی سے جاری و ساری ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے منصوبے کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔پی ایچ اے حکام نے شجرکاری اور بیوٹیفکیشن پر بریفننگ بھی دی۔
عامر کریم خاں نے کہا شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ مکمل سرگرم عمل ہے اور کہا کہ فلائی اوورز اور مرکزی شاہراہوں سمیت گرین بیلٹس کو سجایا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ایس پی چوک اور بابر چوک پر شاندار یادگاریں مکمل ہوچکی ہیں اور کہا ماڈل ٹاؤن،ایم ڈی اے اور سہو چوک پر بھی یادگاریں جلد مکمل ہونگی،بیوٹیفکیشن پلان میں اس خطے کے کلچر کو مدنظر رکھا گیا ہے۔











