اسلام آباد ،03 اپریل (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو یہاں قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کیبعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے۔











