ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم رمضان بازاروں میں شہریوں کا جم غفیر

14

ملتان، 14 اپریل(اے پی پی ): عوامی ریلیف کیلئے 13 سے زائد اشیاء خوردونوش پر واضح سسبڈی کی فراہمی جاری ہے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے مدنی چوک اور ممتاز آباد رمضان بازاروں کے دورے کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خوردونوش کے ریٹس اور معیار کو بھی چیک کیا۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ضلع بھر میں 11 سستے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں اور کہا رمضان بازار عام مارکیٹ میں مہنگائی روکنے کا اہم ذریعہ ہیں اور انہوں نے کہا کہ عوام ماہ صیام میں سستی اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے رمضان بازاروں سے مستفید ہوں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے رمضان بازاروں میں انتظامات پر بریفنگ دی۔