میرپورخاص،14اپریل ( اے پی پی):نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ پاکستان کا محفوظ اور مستحکم مستقبل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے وابستہ ہے،محمد بن قاسم صفت قیادت ہی سندھ کے باسیوں کو حقیقی ترقی کی جانب گامزن کر سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو نے جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت منعقدہ یوم باب الاسلام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد بن قاسم نے راجہ داہر کے ظلم کا شکار بیٹی کی پکار پر سندھ کی سرزمین کو ظالموں سے پاک کیا، برصغیر میں اسلام کی آمد کا دروازہ سندھ بنا، سندھ دھرتی کے عروج کا راستہ اسلام سے وابستہ ہے۔
یوم باب الاسلام کے اجتماع سے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص محمد رفیق چوھان اور سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص ظفر اقبال مجاہد نے بھی خطاب کیا۔











