کمشنر  ڈاکٹر ارشاد احمد کا ملتان پبلک سکول کا دورہ ، مختلف امور کا جائزہ لیا

33

ملتان، 14 اپریل (اے پی پی ): کمشنر  ڈاکٹر ارشاد احمد نے ملتان پبلک سکول کا دورہ کیا،  جہاں انہوں نے مختلف امور کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر کمشنر نے پودا لگاکر ملک کی خوشحالی کی دعا مانگی ۔ انہوں نے کہا کہ  موسم بہار شجرکاری میں ملتان پبلک سکول میں 1500 سے زائد پودے لگائے گئے ہیں جبکہ  محکمہ جنگلات کے تعاون سے سکول میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی ہیں ۔انہوں نے  کہا کہ موسم کی سختی کو کم کرنے کیلئے ہم سب کو شجرکاری میں حصہ ڈالنا ہوگا۔

کمشنر نے کہا کہ سکولوں میں موجود حفاظتی میکنزم سے پودوں کی بہترین دیکھ بھال ہوگی۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری ہمراہ تھے اور ڈویژنل فاریسٹ افسر طارق محمود، پرنسپل عظمیٰ خان موجود تھے۔