مظفرگڑھ؛ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر مختلف علاقوں میں پولیس کا فلیگ مارچ

33

مظفرگڑھ، 3 اپریل(اے پی پی): ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر ضلع مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس  نے سٹی مظفرگڑھ،کوٹ ادو ،جتوئی اور علی پور میں فلیگ مارچ کیا ۔سٹی مظفرگڑھ میں فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت  کی قیادت میں کیا گیا، فلیگ مارچ میں ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ،تمام سرکل آفسران،ایس ایچ اوز اور ڈولفن سکواڈ  نے حصہ لیا۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد ماہ رمضان میں دوران عبادت لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔