پاکپتن؛وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی اور منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

27

پاکپتن،03اپریل(اے پی پی):پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح پاکپتن میں بھی وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی اور منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی ورکرز نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے اور وزیر اعظم عمران خان زندہ آباد کے نعرے لگائے اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے پارٹی رہنماؤں  اور پارٹی ورکرز نے پریس کلب پاکپتن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔اگر وزیر اعظم اسلام آباد پہنچنے کا کہتے تو ہم اسلام آباد بھی پہنچ جاتے۔