میرپورخاص، 20 اپریل ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر و سرپرست اعلی مینگوفیسٹیول میرپورخاص سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ میرپورخاص میں شہریوں بالخصوص بچوں اور خواتین کو تفریح مواقع. نہ ہونے کے برابر ہیں اس کمی کو پورا کرنے کے لیئے ڈویزنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مینگو فیسٹیول بہتر انداز سے منایا جائے گا اس امر کا اظہار انہوں نےاپنے دفتر میں 3 جون سے 5جون تک ہونے والے سالانہ 55 ویں مینگو فیسٹیول کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فیسٹیول میں ارد گرد کے اضلاع سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے فیملیز بھی شرکت کریں گی اس وقت تک ہونے والے فیصلے کے مطابق مینگو فیسٹیول سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہال(فروٹ فارم) میرپورخاص میں منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف اقسام کے آم رکھے جائیں گے اس کے ساتھ آبادگاروں کی معلومات کے لیئے فروٹ فارم میں ایگریکلچر ایگزیبیشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔











