وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

9

اسلام آباد،21اپریل  (اے پی پی):وزیراعظم محمد  شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں پیش کئے گئے ملکی معیشت کے اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کابینہ کے مل کر ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے عزم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا ۔

وفاقی وزراء رانا ثناء اللّہ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی ملاقات میں موجود تھے۔