وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ملاقات

20

کوئٹہ 26 اپریل (اے پی پی )وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کی ملاقات میں آزاد کشمیر اور بلوچستان کے وزراء بھی   موجود تھے  اس موقع پر وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے  آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو منتخب ہونے پر مبارکباد ی ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ قرار دیا تھا اور بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔وزیراعلئ نے بی ایم سی میں آزاد کشمیر کی طلباء کے لیۓ مختص نشستوں میں اضافہ کااعلان کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آباد کشمیر ی مہاجرین ہمارے بھائی ہیں کشمیری مہاجرین کے رہائشی ملازمتوں اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔