لاہور6اپریل ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شعبہ صحت کے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاوروٹراماسنٹر کی تعمیر پر تقریباً 5ارب روپے لاگت آئے گی لاہور میں نئے ایمرجنسی بلاک اورٹراما سنٹر بننے سے 800بستروں کا اضافہ ہوگا ٹراما سنٹر ز اور نئے ایمرجنسی بلاک میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گے-انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آباد ی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حضرت حمید الدین حاکم سرجیکل کمپلیکس شیخ زید میڈیکل کالج /ہسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ 7.6ایکڑ اراضی پر تعمیرہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ظاہر پیر،رحیم یار خان میں ہب اینڈسپوک ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا
منصوبے کے تحت ظاہر پیر،رحیم یار خان میں میڈیکل سینٹر بنے گا
وزیراعلی عثمان بزدار کی تینوں منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت اور کہا کہ شعبہ ہیلتھ کی بہتری کیلئے ہماری حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہےقومی صحت کارڈپنجاب کے ہر خاندان کو مل چکا ہے400ارب روپے کا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔عثمان بزدارنے کہا کہ سیاسی و انتظامی ٹیم کو شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات پر شاباش دیتا ہوں۔چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہاؤسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیف ایگزیکٹو آفیسرانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سی ای او انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے نئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔











