وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا راول چوک فلائی کا دورہ

35

اسلام آباد۔16اپریل  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد  شہباز شریف نے ہفتہ کو  اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر راول چوک فلائی اوور پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو منصوبہ پر جاری تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔