پاکستانی نوجوان سائنسدانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

26

اسلام آباد۔19اپریل  (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے احسن اقبال نے  منگل کو وزارت کا حلف لینے کے فورا بعد نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے نیشنل سینٹر آف آرٹیفشل انٹیلی جنس  کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان سائنسدانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔